15 اپریل، 2022، 11:34 AM

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا وحشیانہ حملہ/ 59 فلسطینی زخمی

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا وحشیانہ حملہ/ 59 فلسطینی زخمی

مسجد الاقصی پر آج صبح صہیونی فوجیوں نے نماز گزار فلطسینیوں پر وحشیانہ حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 59 فلسطینی نمازی زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی پر آج صبح صہیونی فوجیوں نے نماز گزار فلطسینیوں پر وحشیانہ حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 59 فلسطینی نمازی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوجیوں کے اس وحشیانہ حملے کے بعد فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائيلی فوجیوں نے  جھڑپوں میں فلسطینیوں پر آنسو گیس اور جنگی گولیاں فائر کیں۔ فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں 59 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق کل رات نابلس میں فلسطینیوں اور صہیونیوں کے درمیان جھڑپوں میں 35 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فلسطینیوں نے آخری سانس تک مسجد الاقصی کا دفاع کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

News ID 1910505

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha